اسرائیلی فورسز نے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

منگل 12 جنوری 2016 23:43

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12جنوری۔2016ء) اسرائیلی فوج نے مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران شہید کیا اور تیسرے کو اسرائیل مخالف مظاہرے میں مشتعل ہونے پر شہید کیا گیا۔

(جاری ہے)

دو نوجوان فلسطینیوں محمد کواضبہ اور عدنان المَشتی کو جنوبی ویسٹ بینک کے شہر عبرون میں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ تیسرا فلسطینی صرور احمد ابو صرور بیت لحم کے قریب علاقے بیت جالا میں پرتشدد مظاہرے کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔

متعلقہ عنوان :