اژدھے کو چومتے ہوئے سیاح خاتون نے ناک کٹوا لی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 13 جنوری 2016 00:08

اژدھے  کو چومتے ہوئے سیاح خاتون نے ناک کٹوا لی

تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2016ء)ایک چینی سیاح خاتون اس وقت دہشت زدہ رہ گئی جب اس نے ایک اژدھے کو چومنے کی کوشش کی اور اژدھے نے اس کی ناک پر کاٹ لیا۔یہ واقعہ تھائی لینڈ کے ایک جانوروں کے پارک میں پیش آیا۔یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق اژدھے نے اپنے جبڑے عورت کی ناک پر پیوست کر دئیے اور چھوڑنے سے انکار کر دیا۔

پھوکٹ نیوز کے مطابق 29 سالہ چینی عورت کا نام جن جنگ ہے۔ جس وقت اژدھے نے عورت کی ناک پر کاٹا ارد گرد کھڑے افراد کی چیخیں نکل گئی ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے دو افراد نے بڑی مشکل سے عورت کی ناک کو اژدھے کے جبڑوں سے الگ کرایا۔ اژدھے کے کاٹنے کے بعد عورت کو پھوکٹ انٹرنیشنل ہوسپیٹل پہنچایا گیا، جہاں اس کی ناک پر 5 ٹانکے لگائے گئے۔ جس اژرھے نے عورت کی ناک پر کاٹا ہے وہ جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والا جالی دار ، مشبک(RETICULATED PYTHON) اژدھا ہے۔

یہ اژدھا لمبائی میں 20 فٹ طویل ہوسکتا ہے لیکن یہ زہریلا نہیں ہوتا۔ سانپوں کےا س مفت شو کا اہتمام پھوکٹ بائیو ٹیکنالوجی میڈیکل ہرب سٹور نے کیا تھا۔ یہ سٹور پھوکٹ کے چالونگ ضلع میں واقع ہے۔سٹور کے مالک نےسیاح عورت کو ہرجانے کے طور پر 1لاکھ 35 ہزار بھات(تقریباً 3700 ڈالر) بھی دئیے ہیں۔