کوئٹہ دھماکہ،بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 11:18

کوئٹہ دھماکہ،بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری رکھنے ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : کوئٹہ دھماکے کے بعد حکومت بلوچستان نے انسداد پولیو مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان بلوچستان حکومت انوار لاحق کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو دہشت گردی اور پولیو سے پاک کریں گے ۔ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ہمیں مرعوب نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد پیسوں کے عوض تخریب کاری کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

لیکن ہم نے انسداد پولیومہم جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم میں ایک روز کا اضافہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ دہشت گردوں نے پاس کھڑی پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :