سینیٹ اجلاس میں سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا

بدھ 13 جنوری 2016 11:29

سینیٹ اجلاس میں سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) سینیٹ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر بحث کے دوران سشمیتا سین کا تذکرہ بھی چل نکلا، حافظ حمد اللہ کہتے ہیں بھارتی اداکارہ کو سورہ عصر آتی ہے جبکہ کئی ارکان پارلیمنٹ کو زبانی یاد نہیں۔ سینیٹ اجلاس میں اْس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اداکارہ سشمیتا سین پر مکالمہ بازی شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹ پر بحث کے دوران حافظ حمد اللہ بولے سشمیتا سین کو تو سورہ عصر آتی ہے لیکن ہمارے کئی ارکان پارلیمنٹ کو یہ سورہ زبانی یاد نہیں۔اس پر چیئرمین سینیٹ بولے بغیر نہ رہ سکے، کہنے لگے اس کا مطلب ہے کہ وہ بھارتی اداکاروں کو دیکھتے رہتے ہیں۔ حافظ حمد اللہ نے جواب دیا صرف دیکھتے نہیں، اْنہیں سنتے ہیں اور سیکھتے بھی ہیں۔سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ یہ حد ہے کہ کونسل کی سفارشات کو تو پڑھا ہی نہیں جاتا۔

متعلقہ عنوان :