ہمارے خاندان میں خاندانی روایات کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے‘کرشمہ کپور

بدھ 13 جنوری 2016 11:32

ہمارے خاندان میں خاندانی روایات کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے‘کرشمہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) اداکارہ کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ ان کے خاندان میں خاندانی روایات اور اقدار کا بڑی سختی سے خیال رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کرشمہ کپور نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے شو بز سے تعلق کے باوجود ہمیشہ ویلیو سسٹم پر توجہ مرکوز رکھی اور اچھی روایات کی پیروی کی اور اس کی تاکید کی گئی۔ہمارے خاندان میں بڑوں کی عزت کرنا اور ان کی اہمیت پر زور دیا گیا،انھوں نے کہا کہ یہ روایات اور اقدار ہمارے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہو رہی ہیں۔