فلم”فین“ 15 اپریل سنیما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 13 جنوری 2016 11:32

فلم”فین“ 15 اپریل سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلم ”فین“ میں سپر اسٹار اور فین کی کہانی دکھائی گئی تاہم وہ خود کے مداح نہیں ہیں۔فلم”فین“ 15 اپریل کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق شاہ رخ کا کہنا تھا کہ فلم فین کی شوٹنگ کرنا ان کے لیے خاصا مشکل تھا اور یہ ان کے لیے ایک طویل سفر کی طرح رہا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا کہ لوگ مجھ سے اتنی محبت کیسے کر سکتے ہیں اور میرے اتنے بڑے مداح کیسے بن گئے۔شاہ رخ نے بتایا کہ مداحوں کے پیار کو دیکھنے کے بعد انہیں خود پر ایک ذمہ داری محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنی فلمیں اور بہتر بنائیں۔ہدایت کار منیش شرما کی فلم ”فین“ میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں۔اس فلم کی کہانی ایک ایسے مداح کے گرد گھومتی ہے جو ایک سپر اسٹار کو اپنی زندگی مانتا ہے۔اپنے اسٹارڈم کے بارے میں شاہ رخ کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنے پرستار نہیں۔