فلم” سلطان“ میں صرف میں ہی مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں‘انوشکا شرما

بدھ 13 جنوری 2016 11:35

فلم” سلطان“ میں صرف میں ہی مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں‘انوشکا شرما

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) اداکار سلمان خان کی فلم ”سلطان “ نمائش سے قبل ہی فلمی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔اب جب سلطان کے لیے انوشکا شرما کا انتخاب کیا جا چکا ہے تو سننے میں آرہا ہے کہ فلم میں دو ہیروئنز جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب میں کے ریڈ کارپٹ پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتا یا کہ سلطان میں صرف وہی سلمان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کے علاوہ کوئی دوسری ہیروئن فلم کی کہانی کا حصہ نہیں ہے۔واضح رہے سپر اسٹار سلطان میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔