نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کھیلا جائیگا

بدھ 13 جنوری 2016 12:02

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا ..

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو ایڈن، پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستانی شائقین یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق گیارہ بجے دیکھ سکیں گے۔ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور کیویز کو انکی سرزمین پر شکست دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور میچ کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو ہملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کیویز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی اور اس سلسلے میں پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 25 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 28 جنوری کو نیپئر میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :