جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو گا

بدھ 13 جنوری 2016 12:04

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا کرکٹ ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہو ..

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ جمعرات سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ مہمان ٹیم انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ڈربن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے پروٹیز کو 241 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، دوسرے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا تاہم میچ نتیجہ خیز ثابت نہ سکا اور ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا، میزبان ٹیم تیسرا ٹیسٹ جیت کر حساب برابر کرنے جبکہ دوسری جانب انگلش ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز جیتنے کی خواہاں ہے اسلئے ماہرین نے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

ہاشم آملہ جو کہ دوسرا ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے تھے ان کی جگہ ڈی ویلیئرز کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی جس کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :