اداکارہ رائمہ خان دس روزے ثقافتی دورے پر دبئی روانہ

بدھ 13 جنوری 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)اسٹیج اداکارہ رائمہ خان میوزیکل شو میں پرفارم کرنے کے لئے دبئی روانہ ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ رائمہ خان دس روزہ ثقافت دورے پر دبئی روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ مختلف میوزکل پروگرامز میں پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رائمہ خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں وہ تھیٹر اور فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور دبئی سے واپس آکر دوبارہ سے شوبز مصروفیات کا آغازکر دینگی