فلم اورر تھیٹر دونوں آرٹ کا حصہ ہیں‘ فلم سٹار خوشبو

بدھ 13 جنوری 2016 12:12

فلم اورر تھیٹر دونوں آرٹ کا حصہ ہیں‘ فلم سٹار خوشبو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) فلم سٹار خوشبو نے کہا ہے کہ فلم اورر تھیٹر دونوں آرٹ کا حصہ ہیں‘ پشتو فلمیں پاکستان فلم انڈ سٹری کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں ‘ انڈ سٹری کے زوال کے باعث سینئر فنکار نا امید ی کی زندگی گزارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران خوشبو نے کہا کہ فلمیں نہ بننے کے باعث سٹوڈیو ویران اور فنکار بے روزگار ہوچکے ہیں اس صورتحال میں فلم انڈ سٹری کو پشتو فلموں نے ہی سہارا دیاہے جو خوش آئندبات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئے او ر اچھوتے موضوعات پراچھی اور اصلاحی فلمیں بنائی جائیں تاکہ ہم بھی بھارتی انڈسٹری کا مقابلہ کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :