سلمان خان اور لیولیا کے درمیان ڈیزی شاہ کی وجہ سے جھگڑوں کا آغاز

بدھ 13 جنوری 2016 12:16

سلمان خان اور لیولیا کے درمیان ڈیزی شاہ کی وجہ سے جھگڑوں کا آغاز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور انکی حالیہ محبوبہ رومانی حسینہ لیو لیا ونترکے معاشقے کی خبریں آجکل شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی محبت میں بولی ووڈ حسینہ ڈیزی شاہ کی وجہ سے دراڑ پڑ چکی ہے۔سپاٹ بوائے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں لیولیا اور سلمان خان کے درمیان ڈیزی شاہ کی وجہ سے شدید جھڑپ ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سلمان خان آجکل لیولیا کی کسی بھی بات کی طرف ذیادہ دیہان دیتے بھی نظر نہیں آرہے۔ لیولیا کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ انھوں نے ڈیزی شاہ کی سلمان خان کے ساتھ بڑھتی ہوئی قربت کے پیش نظر کھر ی کھری سنائیں جس کی وجہ سے سلمان خان ان پر برہم ہو گئے۔واضح رہے اداکارہ ڈیزی شاہ متعدد بار میڈیا کے سامنے اعتراف کر چکی ہیں کہ انکے سپر سٹار کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ہر کام انکے مشورے سے ہی کرتی ہیں

متعلقہ عنوان :