سلمان خان کے پرستار لیولیا کو ”بھابی“ کہنے لگے

بدھ 13 جنوری 2016 12:21

سلمان خان کے پرستار لیولیا کو ”بھابی“ کہنے لگے

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے متعلق کہا جارہا کہ وہ آجکل رومانیہ سے آنے والی ٹی وی اداکارہ لیولیا ونتر کے عشق میں گرفتار ہیں۔ سپر سٹار اور لیو لیا کو اکثر مقامات پر ایک ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سپر سٹارنے اپنی حالیہ محبوبہ کونئے سال کی آمد کی خوشی میں بیش قیمت گاڑی کا تحفہ لیکر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پس بولی ووڈ بھائی جان کے لیولیا ونتر کو گاڑی کا تحفہ دینے کے بعد سے انکے پرستاروں کی طرف سے رومانی حسینہ کو بھابی کہنا شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم سپر سٹار کی طرف سے اپنے پرستاروں کے اس رد عمل پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے سلمان خا ن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔علی عباس ظفر کی سلطان میں سپر سٹار ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :