پاکستانی عوام نے بے حد پیار اور عزت سے نوازا‘ اوم پوری

بدھ 13 جنوری 2016 12:23

پاکستانی عوام نے بے حد پیار اور عزت سے نوازا‘ اوم پوری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ انھیں دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی عوام کی طرف سے بے حد پیار اور عزت سے نوزا گیا۔دی ڈان کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اداکار نے دو پاکستانی فلموں میں اداکاری کی حامی بھری ہے۔اوم پوری ڈائریکٹر نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضاء علی میرزا کی دو فلموں ”نا معلوم افراد“ اور ”ایکٹر ان لاء “ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایکٹر ان لاء کی لانچ تقریب میں اوم پوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں اپنے پاکستانی چاہنے والوں کی طرف سے بہت محبت ملی ہے وہ اسے کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کا ہر گز اندازہ نہ تھا کہ انکے پرستار ان کے ساتھ ایک سیلفی کیلئے پاگل ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ایک طرف ہندوستان اور پاکستان کے حکام باڈر کے مسائل پر بحث میں مصروف تھے تو دوسری جانب دونوں ملکوں کے آرٹسٹ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کے معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں لگے ہوئے تھے