کراچی : FixIt# مہم کے بعد اب FixIt# گانا بھی آ گیا، سائیں‌ کو خوب آڑے ہاتھوں‌لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 12:27

کراچی : FixIt# مہم کے بعد اب FixIt# گانا بھی آ گیا، سائیں‌ کو خوب آڑے ہاتھوں‌لیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : FixIt# مہم کے بعد اب اہلیاں کراچی کے لیے FixIt# گانا بھی متعارف کر وادیا گیا ہے، یاد رہے کہ FixIt # مہم کراچی کے ایک شہری عالمگیر کی جانب سے چلائی گئی تھی جس میں عالمگیر نے گٹر کے کھُلے ہوئے ڈھکنوں پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی تصویر بنا کر ساتھ میں FixIt# لکھا تھا۔

(جاری ہے)

عالمگیر کی اس مہم کو ملک بھر میں مقبولیت تو حاصل ہوئی ہی ساتھ ہی اسے خوب سراہا بھی گیا ۔

جس کے بعد ایک FixIt# موبائل ایپ بھی تیار کی گئی جس ک تحت شہری کسی بھی علاقہ میں گٹر کے کھُلے ڈھکنوں سمیت کسی بھی مسئلے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپ کے بعد ایک FixIt# گانا بھی تیار کر لیا گیا ہے جس میں سائیں سر کار بالخصوص وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ FixIt# گانا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :