عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

بدھ 13 جنوری 2016 12:57

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء)کراچی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ فی تولہ سونا دو سو روپے سستا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سونے کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت دو سو روپے کمی کے بعد پینتالیس ہزار پانچ سو روپے پر آگئی۔ سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں گیارہ ڈالر کمی دیکھی گئی۔ ۔