مچل جونسن کو آفیشل طور پر کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کر دیا گیا

بدھ 13 جنوری 2016 12:59

مچل جونسن کو آفیشل طور پر کرکٹ کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کر دیا ..

پرتھ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری- 2016ء) آسٹریلیا کے ریٹائرڈ فاسٹ بولر مچل جونسن نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے سے قبل اپنے ہوم گرائونڈ واکا کا الوداعی راؤنڈ لگایا ، اس موقع پر ان کی بیٹی ربیکا اور اہلیہ بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

34 سالہ جونسن نے اسی گرائونڈ پر چند ماہ قبل نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا تاہم اس وقت ان کو الوداع کہنے کیلیے محض چند ہزارلوگ موجود تھے جس کے باعث ون ڈے مقابلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں آفیشل طور پر کھیل کو الوداع کہنے کا موقع فراہم کیا گیا ، اس موقع پر تماشائیوں نے زوردار تالیوں کی صورت میں انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :