این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت میں فریقین کے وکلا کو 22جنوری کو حتمی بحث کرنے کا حکم

بدھ 13 جنوری 2016 13:10

این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت میں فریقین کے وکلا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹریبونل لاہور نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت میں فریقین کے وکلاء کو 22جنوری کو حتمی بحث کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن ٹریبونل لاہور میں این اے 122میں ووٹوں کی منتقلی اور مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے موقف اپنایا کہ سردار ایاز صادق دھاندلی سے الیکشن جیتے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل کے جج نے فریقین کے وکلاء کو 22جنوری کو حتمی بحث کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :