فریال تالپورکی جگہ آصفہ کو پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ بنانے پرغور

بدھ 13 جنوری 2016 13:23

فریال تالپورکی جگہ آصفہ کو پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ بنانے پرغور

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور کی جگہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو سرگرم کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر غور شروع کر دیا اور امکان ہے کہ انھیں جلد اس عہدے پر فائز کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کی بیرون ملک قیام کے دوران بلاول کی ساتھ آصفہ کو بھی سرگرم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ پارٹی کو دوبارہ آرگنائزکیاجا سکے ۔

ذرائع کے مطابق پارٹی آصفہ کو شعبہ خواتین کا سربراہ بنانے پر بھی غورکررہی ہے اوراعلی سطح پر فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔اس وقت آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورشعبہ خواتین کی صدر ہیں ۔واضح رہے کہ بلاول کی دوسری ہمشیرہ بختاور پیپلزپارٹی سوشل میڈیا ونگ کی سربراہ ہیں۔