کوئٹہ : ایک ہی روز میں دوسرا دھماکہ ، جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 13:23

کوئٹہ : ایک ہی روز میں دوسرا دھماکہ ، جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر بروروی کے علاقہ میں دھماکے کی آواز سُنی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز بروری کے علاقہ سے سُنی گئی ہے، دھماکے کی آواز کے بعد جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں یہ آج کا دوسرا دھماکہ ہے ۔ اس سے قبل سیٹلائٹ ٹاؤن میں آج صبح پولیو سینٹر کے باہر کھڑی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :