اسلام آباد : جلال آباد دھماکے میں‌ تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 13:32

اسلام آباد : جلال آباد دھماکے میں‌ تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ ترجمان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ پاکستان قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے علاقہ جلال آباد میں تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پاکستان قونصلیٹ کے اہلکار بھی محفوظ ہیں۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں کسی پاکستانی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پھیلائی جانے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

افغان حکام اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے سمیت جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، جلال آباد واقعہ کی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ افغانستان کے علاقہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے قریب آج خود کُش دھماکہ ہوا ، حملہ آور نے پاکستانی ویزا کے لیے قطار میں لگے افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔ دوسری جانب افغانستان کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ جلال آباد میں حملے کے دونوں حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :