تنازعات ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل سے چمٹ کر رہ گئے

بدھ 13 جنوری 2016 13:58

تنازعات ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل سے چمٹ کر رہ گئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)تنازعات ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل سے چمٹ کر رہ گئے ہیں جنہوں نے خاتون رپورٹر سے ذومعنی گفتگو کے بعد ایک اور کارنامہ کر دکھایا۔

(جاری ہے)

بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کی جانب سے سڈنی تھنڈر کیخلاف میچ میں انہوں نے ساتھی اوپنر ٹام کوپر کو اس وقت سنگل لینے سے منع کر دیا جب اس کا بہترین موقع تھا۔ سابق آسٹریلین کپتان رکی پونٹنگ نے ٹی وی پر تبصرے میں کہا کہ انہوں نے ایسی ناقابل یقین اور مضحکہ خیز کرکٹ پہلے کبھی نہیں دیکھی،کچھ لوگوں کو زندگی میں وہی کچھ ملتا ہے جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں اور کرس گیل کو وہی مل رہا ہے۔