ملازمہ تشدد کیس ،بنگالی فاسٹ باؤلر شہادت حسین کیخلاف چارج شیٹ داخل

بدھ 13 جنوری 2016 13:58

ملازمہ تشدد کیس ،بنگالی فاسٹ باؤلر شہادت حسین کیخلاف چارج شیٹ داخل

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر شہادت حسین اور ان کی اہلیہ جاسمین کیخلاف 11 سالہ ملازمہ کو گھریلو کاموں میں مدد کے دوران زدوکوب کرنے کے معاملے پر درج مقدمے کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کورٹ آف ڈھاکہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے میر پور پولیس سٹیشن کے ڈیپارٹمنٹ چائلڈ اینڈ ویمن کے ایک آفیشل نے چارج شیٹ داخل کی جو بعدازاں ڈھاکہ چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کو مزید کارروائی کیلئے ارسال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :