لاہور ،ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال

بدھ 13 جنوری 2016 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) واپڈا کے ماتحت بجلی کی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستان واپڈا ورکرز پیغام یونین کے زیراہتمام چیئرنگ کراس پر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگایا گیا جس میں واپڈا کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کیمپ پر لگائے گئے بینرز اور پلے کارڈ پر واپڈا کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف نعرے درج تھے۔ علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں موجود واپڈا کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر واپڈا کی ڈسٹری بیوٹرز کمپنیوں کی نجکاری کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی جس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :