صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادل 3 دن بعددوبارہ آئیں گے، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز بعد پھر بارش کی نوید سنا دی

بدھ 13 جنوری 2016 14:40

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادل 3 دن بعددوبارہ آئیں گے، محکمہ موسمیات ..

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز برسنے والے بادل 3 دن چھٹی کے بعددوبارہ آئیں گے، محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز بعد پھر بارش کی نوید سنا دی۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب کے بعض میدانی علاقے اس وقت دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ راولپنڈی اور گردونواح میں حدِ نگاہ 1000 میٹر، بہاولپور اور بہاولنگرمیں700 میٹر جبکہ اوکاڑہ اورساہیوال میں 200 میٹر تک ہے۔

بدھ کو اے پی پی سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑ ے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10، کالام،گوپس،پاراچنارمنفی06، استورمنفی 05، قلات،کوئٹہ، مالم جبہ منفی04، دیر،ہنزہ منفی 03، دالبندین،گلگت منفی 02، مری، چترال، ژوب منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی فاٹا اور بالائی خیبر پختونخواہ میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ میں43،شمس آباد39، اسلام آبادزیروپوائنٹ36، گولڑہ35، بوکرہ28، سیدپور24، مالم جبہ 34، منگلا 24، پاراچنار 23، لاہورائیرپورٹ20، سٹی10، جہلم18، گوجرانوالہ16، رسالپور14، منڈی بہاوٴلدین10، ساہیوال09، سیالکوٹ ائیرپورٹ09، کینٹ03، چراٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، سیدو شریف08، لوئر دیر 07، فیصل آباد،کالام06، دیر،جھنگ05، پشاورسٹی04، ائیرپورٹ03، اوکاڑہ03، کوہاٹ02 اور بنوں میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کئی گئی جبکہ مالم جبہ میں10 اور کالام میں 02انچ برفباری ہوئی۔

اگلے دو روز کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :