رواں سال کسی وقت بھی نیا البم ریلیز سکتی ہوں،لیڈی گاگا

بدھ 13 جنوری 2016 14:48

رواں سال کسی وقت بھی نیا البم ریلیز سکتی ہوں،لیڈی گاگا

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء)ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ وہ رواں سال کسی وقت بھی نیا البم ریلیز کر سکتی ہیں تاہم انہوں نے اس کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ گلوکارہ لیڈی گاگا نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ رواں سال کسی وقت بھی نیا البم ریلیز کر دیں گی،گلوکارہ کا کہنا ہے کہ البم کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،انہوں نے البم پر کام کا آغاز کر دیا ہے،گلوکارہ فلم ”ہوٹل“ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں جس میں بہترین اداکاری پر انہیں گولڈن گلوب ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔