سونم کپور ”سبھاشنی وسنت ٹرسٹ“ کو نیرجا بھنوت ایوارڈ دیں گی

بدھ 13 جنوری 2016 14:49

سونم کپور ”سبھاشنی وسنت ٹرسٹ“ کو نیرجا بھنوت ایوارڈ دیں گی

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو اس کی خدمات کے اعتراف میں نیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جوآنجہانی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوت کی سوانح عمری پر مبنی فلم میں اہم کردار نبھا رہی ہیں، فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں نیرجا بھنوت ایوارڈ سے نوازیں گی،24ویں نیرجا بھنوت ایوارڈ کی تقریب چندی گڑھ میں ہوگی،تقریب میں آنجہانی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوت کے بھائی بھی شریک ہونگے، فلاحی ادارے سبھاشنی وسنت ٹرسٹ کو ایوارڈ کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد بھی دیے جائیں گے۔