لاہور ، مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی جوڈیشل مجسٹریٹ سامنے پیش ہوگئی

بدھ 13 جنوری 2016 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) لاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بدھ کولاہور میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئی۔

(جاری ہے)

لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملزم عدنان ثناء اللہ کے ساتھ ایس ایم ایس پر رابطہ تھا، عدنان ثناء اللہ نے مجھے سالگرہ تحفہ دینے کے بہانے بلایا تھا، جب 23دسمبر کی رات میں تحفہ لینے کیلئے گئی تو ملزمان عدنان ثناء اللہ کے اپنے ساتھیوں کی مدد سے بوتل میں موجود مشروب پلایا جس میں بے ہوشی کی ادویات ملی ہوئی تھی، جسے پینے کے بعد میں بے ہوش ہو گئی جس کے بعد ملزمان مجھے بے ہوشی کی حالت میں ہوٹل میں لے گئے اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب ہوش آیا تو ہوٹل کے کمرے میں ماجد، حارث اور بلال نامی افراد موجود تھے جبکہ ملزمان کی طرف سے صلح کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے

متعلقہ عنوان :