داعش نے اپنے جنگجووں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی

بدھ 13 جنوری 2016 15:04

داعش نے اپنے جنگجووں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت ..

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے اپنے جنگجووں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق اور شا م میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے جنگجووں کو داڑھیاں مونڈنے اور مسجد میں نہ جانے کی اجازت دیدی ہے ۔داعش کے کارکنوں نے ایک کتابچہ چھاپا ہے جس میں " تنہا بھیڑیے" کہلانے والوں یعنی ان اراکین کے لیے جو تن تنہا دہشت گردی کرتے ہیں مشاویر ہیں۔

(جاری ہے)

58 صفحات پر مشتمل اس کتابچے میں ایسے مشورے ہیں کہ دہشت گردی کرنے کی تیاری کے دوران کس طرح قانون نافذ کرنے والوں اور خصوصی ایجنسیوں کے اہلکاروں کی نگاہوں میں آنے سے بچا جائے۔دہشت گردی کی تیاری کرتے ہوئے داعش کا نظریہ اجازت دیتا ہے کہ شیو کی جائے، عام لباس پہنا جائے۔۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ جنگجو جو دوسرے مذاہب کے پیروکاروں سے اپنی نفرت کے لیے معروف ہیں، وہ اپنے لباس پر دوسرے مذاہب کی علامات استعمال کریں تاکہ ہجوم میں گم ہوا جا سکے۔ کتابچے میں لکھا ہے کہ ایسے مواقع پر بھڑکدار رنگ کا لباس نہ پہنا جائے۔

متعلقہ عنوان :