کامیڈی نائٹس ود کپل کے مشہور کردارککو شردا کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 15:15

کامیڈی نائٹس ود کپل کے مشہور کردارککو شردا کو گرفتار کر لیا گیا

ہریانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء): کامیڈی نائٹس ود کپل میں پلک کا مشہور کردار نبھانے والی کامیڈین ککو شردا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ککو شردا کو ڈیرہ سچا سودا کے صوفی رہنماگرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل اُتارنے پر گرفتار کیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ککو شردا کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں جلد ہی مزید تفتیش کے لیے ہریانہ لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ برس دسمبر میں آن ائیر ہوئی کامیڈی نائٹس ود کپل کی ایک قسط میں گرمیت رام رحیم سنگھ کی نقل کرنے کے بعد ککو شردا کو اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے پر تمام فالوورز سے معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق شردا پریکم جنوری کو سیکشن 295Aکے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم ٹویٹر پر ککو شردا کو خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا اور مذہبی جذبات مجروح کرنے پر فالوورز نے ککو شردا کی معافی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔