پاکستان دنیا کا ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک

بدھ 13 جنوری 2016 15:28

پاکستان دنیا کا ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان دنیا کا ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور پنجاب میں ترشاوہ پھلوں کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔ ترشاوہ پھلوں کی مجموعی پیداوار کا صرف 9سے 10فیصد برآمد کیا جاتا ہے کیونکہ ترشاوہ پھلوں کے باغبانوں کو عدم آگاہی کے باعث پھل کو یا تو سیزن کے شروع میں توڑ لیا جا تا ہے جب پھل پوری طرح تیار نہیں ہوتا۔

آن لائن کو زرعی ماہرین بتایا کہ کچا پھل توڑنے سے پھل کی فعلیاتی پختگی اور تجارتی پختگی دونوں متاثر ہوتی ہیں نیزپھل جسامت میں کم رہ جاتا ہے اور بیرونی دلکشی و جاذبیت سے محروم ہو نے کی وجہ سے مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر پاتا۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ ترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑنے کے بعد پھلوں کو ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنوئر بیلٹ پر چھانٹا جاتا ہے اور سارے پھلوں کو مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتاہے۔

(جاری ہے)

پھلوں کی درجہ بندی کے دوران پھل کے سائز، بیماری سے پاک اور جلد کی رنگت کو محلوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق پھلوں کو تین گریڈز لاثانی، اول اور دوم درجہ میں تقسیم کیا جاتاہے۔گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ ترشاوہ پھلوں کے باغبان ان پھلوں کو جاذب نظر اور معیاری پیکنگ کیلئے پھلوں کو الگ الگ پیک کرکے ایک کارٹن میں رکھیں۔ اچھی پیکنگ سے مارکیٹ میں نہ صرف بہتر دام ملتے ہیں بلکہ ان پھلوں کی عمر میں اضافہ بھی ہوجاتاہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :