انٹیگریٹڈ میڈیکل کانفرنس 23جنوری کو الحمرا ہال میں ہوگی

بدھ 13 جنوری 2016 15:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل ڈے کے موقع پر بائیسویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس 23جنوری (ہفتہ) بوقت 1:30 بجے دوپہر تا 4:30سہ پہر تک الحمرا ہال نمبر3مال روڈ لاہور زیرِصدارت چئیرمین آئی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم منعقد ہوگی جس میں چنگ زونگ میڈیکل یونیورسٹی چائنہ کے ڈین ڈاکٹر ہیراتی میجیتی اور صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمانان اعزاز میں صوبائی سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک ، ڈاکٹر زبیر خالد، ڈاکٹر شہزاد انور ، ڈاکٹر مسعود خاں، ڈاکٹر محمد عمران چوہدری، ڈاکٹر محمد افضل میو اور ڈائریکٹر ٹی نیٹ انسٹیٹیوٹ کاشف ابدال شامل ہیں۔ تقریب کے آخر میں انٹیگریٹڈ میڈیسن کے شعبہ میں نمایا ں کارکردگی پر ڈاکٹر ز اور حکماء کو شیلڈز ایوارڈز اور گولڈ میڈل دیے جائیں ۔