ود ہولڈنگ ٹیکس سے بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں2فیصد کمی تشویشناک ہے‘ خواجہ شاہ زیب اکرم

بدھ 13 جنوری 2016 15:41

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کہ سال2015کے دوران بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں اضافہ کا تناسب گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں 2فیصد کم رہا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے مضر اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں ودھ ہولڈنگ ٹیکس سے بینکوں میں جمع کروائی جانے والی رقوم میں 2فیصد کمی تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجرں کے لیے مشکلات کا باعث اور بنکنگ سیکٹر کی تباہی کا سبب بنے گا ۔

خواجہ شاہ زیب نے کہا ہے کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس تاجروں کے لیے مشکلات کا باعث اور بنکنگ سیکٹر کی تباہی کا سبب بنے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف 20جنوری کو فیصل آباد میں ملک گیر تاجر کنونشن کے انعقاد سے قبل ہی حکومت فی الفور اس ٹیکس کو واپس لینے کا اعلان کرے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تمام تاجر تنظیمیں اس ٹیکس کے خلاف ہے اپنی ہی جمع رقم پر بنکوں سے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس بھتہ ٹیکس ہے تاجر برادری پہلے ہی انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس ، پراپرٹی ٹیکس اور بے شمار حکومتی ٹیکس ادا کررہی ہے ان کی موجودگی میں ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز نہ ہے تاجر برادری اور بنکوں کے کھاتہ داروں کو اپنی ہی رقم پر بنک ٹرانزیکشن پر ٹیکس کٹوتی قابل قبول نہیں ہے جب تک یہ ٹیکس ختم نہیں ہوتا اس پر صدائے احتجاج بلند ہوتی رہے گی۔