پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچوں میں محمد حفیظ کامیاب ترین بیٹسمین

بدھ 13 جنوری 2016 15:42

پاکستان ،نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچوں میں محمد حفیظ کامیاب ترین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 13 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کے محمدحفیظ کامیاب ترین بیٹسمین رہے انہوں نے8ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی8اننگزمیں24.75کی اوسط سے198رنزبنائے، انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور46رنزہے ۔ دوسرے نمبرپرنیوزی لینڈ کے سکاٹ سٹائرس نے8ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی8اننگزمیں24.25کی اوسط سے194رنزبنائے ،انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزہے ۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرپاکستان کے عمراکمل نے9ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی9اننگزمیں25کی اوسط سے175رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے ،انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور56رنزناٹ آوٴٹ ہے ۔ چوتھے نمبرپرپاکستان کے شاہدخان آفریدی نے11ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی10اننگزمیں19.22کی اوسط سے173رنزبنائے ،انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور29رنزناٹ آوٴٹ ہے ۔ پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے برینڈن میکلم نے6 ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی 6 اننگزمیں28.16کی اوسط سے169رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزہے ۔

متعلقہ عنوان :