پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ جاری

بدھ 13 جنوری 2016 16:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی رجسٹرڈ سال2015ء میں کئے گئے کاموں پر مشتمل سالانہ رپورٹ جاری کر دی، گزشتہ سال میں 1400سے زائد خواتین کو پیارا پاکستان ووکیشنل ٹریننگ سنٹر میں تربیت دی گئی ہے۔ یہ خواتین مختلف امور میں مہارت حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان کے لئے مفید ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ملکی ترقی ومعیشت میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہیں۔

ماضی کی طرح اس سال بھی پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی نے معذوروں کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں ان کی اپیل ارباب اختیار تک پہنچانا اور مدد کی فراہمی پیارا پاکستان ویلفئیر سوسائٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ پبلک مقامات پر نلکے اور واٹر پمپ کا انتظام ، مستحق لوگو ں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی ، ڈینگی مکاؤ مہم چلائی گئی اور ڈینگی سپرے کیا گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال تعلیم کے حوالے سے بیس سے زائد طلباء کے تعلیمی اخراجات برادشت کئے گئے۔ سب سے اہم کام سماجی اصطلاحات کی طرف کیا گیا جہاں منشیات سے لیکر دہشت گردی تک ہر اہم موضوع پر سیمینارز اور واک کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔ مختلف قومی دنوں کی مناسبت سے مختلف سکولوں میں تقاریر کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقاریر کا مقصد طلباء اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے اپنے ملک کے لئے کچھ کر گزرنے کے جذبے کو پروان چڑھائیں۔ یاد رہے ڈویژنل ایوارڈ تقریب میں ساجد کمبوہ صدر پیارا پاکستان کو ان کے مثبت فلاحی کاموں کی وجہ سے ایوارڈ دیا گیا اور ان کے کاموں کو سب سے زیادہ نمایاں ، فکر انگیز اور موثر قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :