نابینا افراد کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل

کمیٹی نابینا افراد کے مطالبات کے حل کے لیے حکمت عملی طے کرے گی،ڈی سی او لاہور

بدھ 13 جنوری 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نابینا افراد کے مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ہر جمعہ کے روز ٹاؤن ہال میں اپنا اجلاس منعقد کرے گی اور نابینا افراد کے مطالبات کے حل کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ڈی سی او لاہور کی زیرصدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں نابینا افراد کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور نے کہا کہ حکومت نابینا افراد کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے ۔ اس سلسلے میں بنائی جانے والی کمیٹی نابینا افراد کے مطالبات کے ساتھ ساتھ نابینا افراد کی اہلیت کا جائزہ لے کر ان کو روز گار فراہم کرنے کی تجاویز مرتب کرے گی تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں جبکہ نابینا افراد کو بھی اپنے مسائل کے حل میں تعاون کرنا ہوگا