علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی صفائی اور ستھرائی کا کام اب جدید مشینوں سے لیا جائے گا

بدھ 13 جنوری 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی صفائی اور ستھرائی کا کام اب جدید مشینوں سے لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں دو نئی جدید ٹیکنیکل مشینیں سول ایوی ایشن لاہور ایئرپورٹ کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ سول ایوی ایشن کی ٹیم ان مشینوں کے حوالے سے عملہ صفائی کو تربعیت فراہم کرے گی۔ مشینوں کی مدد سے لاہور ایئرپورٹ کی تمام انتظار گاہیں 24گھنٹے صاف و شفاف رہیں گی ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں مشینیں بیرون ملک سے درآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :