خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے ‘ ملک اقبال
بدھ 13 جنوری 2016 16:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) صو بائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں خصوصی افرادکو ہنر مند بنا کر قومی ترقی میں انکے کردار کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکتا ہے، پنجاب حکومت کاخدمت کارڈ پروگرا م خصو صی افراد کی مالی معاونت، فلاح و بہبود، فنی تر بیت و بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے،جس کے لئے رواں مالی سال میں دو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔
اپنے آفس میں سماجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اس پروگرام کے استفادہ کنندگان کی شناخت کے لئے بی آئی ایس پی سے غربت کے معیار کو جانچنے کے لئے کئے گئے سروے کے اعداد و شمارحاصل کئے گئے اور ان کا تجزیہ کیا گیاتو175,000 معزور افراد کی نشاندہی ہوئی ۔(جاری ہے)
18 سال سے کم اور18 سے زائد عمر کے معزور افراد کی علیحدہ علیحدہ فہرستیں مرتب کرکے ا ضلاع کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔
اضلاع میں تحصیل کی سطح پر خدمت کارڈ کا اجراء طبی معائنہ اور بائیو میٹرک تصدیق پر کر دیا جائے گا۔اس میں اہم بات یہ ہے کہ18 سال سے کم عمر افراد کے طبی معائنہ کے بعد کارڈ انکی والدہ کے نام پر جاری ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ پروگرام صوبہ بھر کے انتہائی پسماندہ افراد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.