ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اچانک دورہ قصور

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقاد کا جائزہ

بدھ 13 جنوری 2016 16:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن طارق محمود نے قصور میں ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے انعقادکا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیف کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ شفیق احمد ان کے ہمراہ تھے۔ معائنہ کے دوران ایم ڈی طارق محمود نے طالب علموں کی حاضری اور دیگر ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے طالب علموں سے ان کی پڑھائی اور امتحانی معیا ر کے بارے میں بھی استفسار کیااور انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :