شمالی کوریا کے صدر کی خواتین گارڈز کے رونے کی انتہائی دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 16:43

شمالی کوریا کے صدر کی خواتین گارڈز کے رونے کی انتہائی دلچسپ وجہ سامنے ..

شمالی کوریا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء): شمالی کوریا کے صدر کسی بھی مہم یا تقریب میں جاتے ہیں تو ان کی خواتین گارڈز رونا شروع کر دیتی ہیں، ایسا کیوں ہے اس کی ایک دلچسپ حقیقت ہے جس سے شاید بہت کم لوگ واقف ہوں گے ، شمالی کورین صدر کی حفاظت کے لیے خواتین گارڈز مامور ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ شمالی کورین صدر جب بھی کسی مہم کے لیے جاتے ہیں تو خواتین سکیورٹی گارڈز عجیب ڈرامائی انداز میں رونا شروع کر دیتی ہیں۔ذرائع کے مطابق ان سکیورٹی گارڈز کو خصوصی طور پر رونے دھونے کی تربیت دی جاتی ہے۔ تاہم سکیورٹی گارڈ کے رونے سے متعلق یہ تاثر بھی عام ہے کہ خواتین گارڈز رو کر شمالی کورین صدر سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتی ہیں۔