جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 16:55

جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ..

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء): جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی نے بتایا کہ جلال آباد میں قونصل خانے پر خود کُش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قونصل خانے پر آج صبح حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔