سعودی حکومت کا بن لادن گروپ کو مسجد نبوی میں نئے منصوبوں پر تعمیراتی کام روکنے کا حکم

بدھ 13 جنوری 2016 17:12

سعودی حکومت کا بن لادن گروپ کو مسجد نبوی میں نئے منصوبوں پر تعمیراتی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) سعودی حکومت نے ملک کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کے جاری منصوبے جلد ازجلد مکمل کرنے کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزات خزانہ کی جانب سے بن لادن گروپ کو 29 دسمبر کو ایک مکتوب ارسال کیا گیا تھا جس میں فرم کو مسجد نبوی کے لیے نئے توسیعی منصوبوں پرکام شروع کرنے سے روکنے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

بن لادن گروپ کو تازہ حکم سعودی عرب میں سالانہ بجٹ کی منظوری کے ایک روز بعد جاری کیا گیا۔ مکتوب کی ایک نقل مسجد نبوی کے توسیع پروجیکٹ کے مشیر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ نے بن لادن گروپ کو مسجد نبوی کی توسیع کے جاری پروجیکٹ مکمل کرنے کی اور نئے منصوبوں پر کام شروع نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت مسجد نبوی کی توسیع کے ضمن میں کئی اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں برساتی پانی کی نکاسی، الیکٹرک سسٹم کومحفوظ بنانے،دیواروں کو مضبوط بنانے اورمسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں روشنی کا نظام بہتر بنانے کے منصوبے شامل ہیں۔