موٹر وے پولیس نے چوری شدہ کار بر آمد کر کے ملزم کو گر فتار کر لیا

بدھ 13 جنوری 2016 17:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس این فا ئیو سنٹر ل نے مانسہرہ سے چوری ہونے والی کار کو قومی شاہراہ پر پتوکی کے قر یب سے بر آمد کر کے ایک ملزم کو گر فتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ جمبر کے پٹرولنگ افسران محمد سعد وٹو اور محمد بو ٹا پتوکی ملتان روڈ قومی شاہراہ پر روٹین پٹرولنگ پر موجودتھے ، پولیس افسران نے سیٹ بیلٹ وائلیشن پر کار نمبر V/9774کو روکنے کی کو شش کی تو ڈرائیور نے رکنے کی بجائے رفتار کو بڑ ھا دیا ۔

(جاری ہے)

مو ٹروے پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی روک کر فرار ہونے کی کو شش کی جس پر افسران نے تعا قب کر ملزم صا لح ولد صادق سکنہ مانسہرہ کو گر فتار کر لیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا وہ گاڑی کو مانسہرہ سے چوری کر کے لے جارہاتھا۔ سیکٹر کمانڈر مسرور عالم کلاچی کی ہدایات پر برآمد کی گا ڑی اور گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ لوکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مرزا فاران بیگ ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرولنگ افسران کی اچھی کارکردگی پر ا ن کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ افسرا ن اسی جذبے کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو ادا کرکے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :