لاہور میں صحت وصفائی اور سیوریج سسٹم کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے‘ذکراﷲ مجاہد
انتظامیہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بجائے حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے کام کررہیں‘امیرجماعت اسلامی لاہور
بدھ 13 جنوری 2016 18:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں صحت وصفائی ،سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور۔
محمد عمیرخان،ملک شاہد اسلم،خلیق احمد بٹ، شاہد نوید ملک اور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کے پاس ان مسائل کے حل کے لیے خطیررقم موجود ہوتی ہے لیکن وہ اپنی من مانی مرضی سے رقم کو نمائشی منصوبوں اوردیگر کاموں میں خرچ کردیتی ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے لاہور شہر جیسے گنجان آبادی والے شہر میں پینے کے پانی کی قلت اورصفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ان مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو وہ اہل لاہور کے ہمراہ ان مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اکثر سڑکوں، اہم گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک جام سمیت دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی بجائے انتظامیہ حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر طرف افراتفری اورظلم وزیادتی کا دور دورہ ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت کی بجائے حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.