یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 8تا 13روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

بدھ 13 جنوری 2016 18:24

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 8تا 13روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 12سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے پر پاکستان میں بھی یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات 8تا 13روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کووزارت پٹرولیم ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے سے 13روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 9روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل پونے 9روپے سستا ہونے کا امکان ہے،مٹی کا تیل 9روپے 77پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 8رروپے 55پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔