دینی جماعتیں سعودیہ ،ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے 15جنوری کو یوم دعا منائیں گی،پیر ولی اللہ شا ہ بخاری

بدھ 13 جنوری 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)علماء و مشائخ ونگ پنجاب کے صدر الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری چیئرمین ولی اللہ فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ )پاکستان نے کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان پیدا ہونیوالی کشیدگی سے عالم اسلام کے اندر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے اس حوالہ سے دینی جماعتیں 15جنوری جمعتہ المبارک کو سعودیہ ایران تنازعہ کے خاتمہ کیلئے یوم دعا منائیں گی اور اس ضمن میں مختلف نوعیت کے دعائیہ پروگرامز ہونگے جن میں عالم اسلام کے اتحاد اور ہرقسم کے اختلافات کے یکسر خاتمہ کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کی جائینگی۔