گیپکو کے ڈپٹی مینیجر سرویلنس مظہر نواب نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک ،واپڈا ملازمین نے یوم احتجاج منایا
قاتلوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں19جنوری کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا‘ صدر لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن مجاہد اسلام باﷲ
بدھ 13 جنوری 2016 20:25
لاہور/گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈپٹی مینیجر سرویلنس مظہر نواب کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن اور واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی طرف سے واقعے کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا اورمختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جبکہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اگر قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو 19جنوری کو احتجاج کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیاجائے گا۔
گوجرانوالہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے گیپکو کے ڈپٹی مینیجر سرویلنس مظہر نواز کی نماز جنازہ درس بڑے میاں میں ادا کی گئی جس میں لیسکو چیف قیصر زمان ،لیسکو انجینئر ایسوسی ایشن کے صدر مجاہد اسلام باﷲ ، خورشید احمد ں چوہدری انور ، محسن رضا ، رانا مجاہد سعید ، رمضان بٹ ، رائے اصغر ، الطاف قادر ، طارق بٹر، محمد اقبال ، نجم الحسن تنویر ناگر ، شہزاد چغتائی ، منظور الحسن ، احمد فراز ، ساجد کاظمی اور امجد ناگرہ سمیت واپڈا ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.