دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے خلاف مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے،افغانستان اور کوئٹہ حملوں میں بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے ، کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملے کی مذمت
بدھ 13 جنوری 2016 20:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے اور کوئٹہ میں پولیو سنٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد خطے میں امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے خلاف مزید کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ دونوں حملوں میں ہندوستانی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افغانستان میں قونصل خانے اور کوئٹہ میں ہونیوالے دونوں حملوں کا ذمہ دار بھارت ہے۔(جاری ہے)
جس نے پاکستان کے خلاف تقسیم برصغیر سے ہی جنگ شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی عسکری اور سول بیوروکریسی پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ جبکہ سیاسی قیادت ان کی یرغمال بن چکی ہے۔
جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، ہندوستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے جاسکتے۔ا ن کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو پٹھانکوٹ کی تحقیقات کے ساتھ اب ان دو واقعات کا بھی نوٹس لینا چاہیئے اور متعدد بار وزارت داخلہ کہہ چکی ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت موجود ہیں۔ تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جاتا۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.