کیوی صحافی عامر کا ”پاوٴں“ پکڑ پر بیٹھ گئے، وقار کی مسکراہٹیں

بدھ 13 جنوری 2016 21:01

کیوی صحافی عامر کا ”پاوٴں“ پکڑ پر بیٹھ گئے، وقار کی مسکراہٹیں

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) کیوی میڈیا نے وقار یونس اور شاہد آفریدی پر قومی فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی۔ آکلینڈ میں پریس کانفرنس کے دوران قومی ہیڈ کوچ اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی سے کیوی صحافیوں نے ٹوٹل 18 سوالات کئے جن میں سے 8 محمد عامر سے متعلق تھے۔ وقار یونس سے ایک سوال کچھ اس طرح کیا گیا کہ سب کی توجہ بولنگ کرتے محمد عامر کے فرنٹ فٹ پر ہوگی تو کیا انہوں نے اپنے رن اپ میں کسی قسم کی تبدیلی کی ہے کہ دوبارہ وہ چیز نہ ہو؟۔

یہ سوال کرنے والے صحافی کا اشارہ نو بال کی طرف تھا جس کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس ہنس پڑے اور جواب دیا کہ امید ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہو چکا ہے۔ محمد عامر کو سب باتوں کا پتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ واپس آئے ہیں اور ہم مثبت سوچ رکھے ہوئے ہیں کیونکہ محمد عامر نے جو کچھ بھی کیا تھا اس کی قیمت چکا دی ہے۔ وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ اب تو محمد عامر کا پاوٴں کریز سے باہر جانے کی بجائے اندر پڑ رہا ہے۔

محمد عامر نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں بھی کافی سپیل کئے تھے۔ جوں جوں وہ کھیلیں گے، پہلے جیسے بولر بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر جب کیمپ میں ا تو کافی دباوٴ کا شکار تھے تاہم کھلاڑیوں نے ان کی مدد کی۔ اس موقع پر کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر بولنگ کے اعتبار سے پہلے جیسے بولر ہی ہیں۔ ان کی کارکردگی اور رویہ دونوں بہترین ہیں۔

مجھے توقع ہے کہ وہ پہلے جیسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔اس کے علاوہ آکلینڈ میں پریکٹس کے بعد کیوی صحافیوں نے وہاب ریاض سے محمد عامر سمیت ٹیم کے بارے میں سوال کیے جس میں سینئر نے جونیئر بولر کی زبردست حمایت کی۔ قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس کی چھ سال پہلے جیت کے ساتھ یادیں وابستہ ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھی یہاں کھیلنا بہت اچھا تھا۔ میزبان ٹیم سے مقابلوں کو ٹف بھی قرار دیا۔ وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اس سیریز کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بہترین تیاری سمجھتے ہیں کیونکہ کیویز کو ہرانے سے ٹیم جیت کے ٹریک پر آ جائے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :