لاہور کے علاقے ساندہ شبلی ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، 3 غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 13 جنوری 2016 22:31

لاہور کے علاقے ساندہ شبلی ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری 2016 ء) لاہور کے علاقے ساندہ شبلی ٹاون میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی میں 3 غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر لاہور کے علاقہ ساندہ شبلی ٹاون میں رات گئے کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی میں 3 غیر ملکیوں سمیت 8 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں لاہور کی معروف نجی یونیورسٹی لمز کا ایک طالب علم بھی شامل ہے۔ طالب علم کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

متعلقہ عنوان :